رموٹ کنٹرول

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بلا تارِ برقی دور سے، برقی آلات یا ریڈیو، ٹی وی اور دوسری برقی مشینوں کی نگرانی، کنٹرول؛ (مجازاً) خود کار گرفت یا کنٹرول۔ "رنگ و روپ کے رموٹ کنڑول (Remote Control) نے مجھے بوکھلا دیا اور مجھے مکان و زمان کا کوئی احساس نہ رہا"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٢٢ )

اشتقاق

انگریزی اسم 'رِموٹRemote' بمعنی دور اور انگریزی ہی میں فعل 'کنٹرول Controle' بمعنی قابو کرنا کو ملا کر اسم صفت بنایا گیا ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٧ء میں "حصار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر